عیدینکینماز
تکبیرِتشریقکندنوںمیںپڑھیجاتیہے؟
سوال:۔
تکبیرِ تشریق جو کہ عیدالاضحی کے دنوں میں پڑھی جاتی ہے، ۹؍ تاریخ سے لے کر ۱۳؍ کی عصر نماز تک، یعنی مثلاً: ۹؍تاریخ کو ہفتہ ہے تو ہفتے کی فجر نماز سے لے کر بدھ کی عصر نماز تک، یعنی عصر نماز کو بھی تکبیرِ تشریق پڑھنی چاہئے؟
جواب:۔
جی ہاں! نویں تاریخ کی فجر سے لے کر تیرہویں تاریخ کی عصر تک تکبیراتِ تشریق پڑھی جاتی ہیں۔(۱)
- (۱) وأما وقتہ فأوّلہ عقیب صلاۃ الفجر من یوم عرفۃ وآخرہ فی قول أبی یوسف ومحمد رحمھما اللہ تعالٰی عقیب صلاۃ العصر من آخر أیام التشریق، ھٰکذا فی التبیین، والفتویٰ والعمل فی عامۃ الأمصار وکافۃ الأعصار علٰی قولھما۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۵۲، الباب التاسع عشر فی صلاۃ العیدین)۔

