عیدینکینماز
عیدینکیجماعتسےرہجانےوالاشخصکیاکرے؟
سوال:۔
اگر کوئی عیدالفطر یا عیدالاضحی کی نماز باجماعت نہ پڑھ سکے تو کیا وہ شخص گھر میں یہ نماز ادا کرسکتا ہے؟ یا اس نماز کے بدلے میں کسی شخص کو کھانا وغیرہ کھلادیا جائے تو کیا نماز پوری ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب:۔
عید کی نماز کی قضا نہیں،(۱) نہ اس کا کوئی کفارہ ادا کیا جاسکتا ہے، صرف اِستغفار کیا جائے۔
- (۱) ولَا یصلیھا وحدہ إن فاتت مع الْإمام ولو بالْإفساد إتفاقًا فی الأصح۔ (شامی ج:۲ ص:۱۷۵)۔

