عیدینکینماز
نمازِعیدپرخطبہ،دُعااورمعانقہ
سوال:۔
کیا عید پر گلے ملنا سنت ہے؟
سوال:۔
خطبہ عید سے پہلے پڑھا جاتا ہے یا نماز کے بعد؟ دُعا نماز کے بعد یا خطبہ کے بعد کرنی چاہئے؟
جواب:۔
یہ سنت نہیں، محض لوگوں کی بنائی ہوئی ایک رسم ہے، اس کو دین کی بات سمجھنا، اور نہ کرنے والے کو لائقِ ملامت سمجھنا بدعت ہے۔(۱)
جواب:۔
عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوتا ہے،(۱) دُعا بعض حضرات نماز کے بعد کرتے ہیں اور بعض خطبہ کے بعد، دونوں کی گنجائش ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرامؓ اور فقہائے اُمت سے اس سلسلے میں کچھ منقول نہیں۔
(۱) اعلم ان الخطبۃ سُنَّۃ وتأخیرھا إلٰی ما بعد الصلاۃ سُنَّۃ أیضًا۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی ص:۲۸۸، باب العیدین)۔
- (۱) انہ تکرہ المصافحۃ بعد أداء الصلاۃ بکل حال ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۶ ص:۳۸۱)۔ أیضًا: بأنھا (البدعۃ) ما أحدث علٰی خلاف الحق الملتقی عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من علم أو عمل أو حال بنوع شبھۃ وإستحسان وجعل دینًا قویمًا وصراطًا مستقیمًا۔ (ردالمحتار ج:۱ ص:۵۶۰ کتاب الصلاۃ)۔

