عیدینکینماز
خطبہکےبغیرعیدکاکیاحکمہے؟
سوال:۔
اگر کوئی اِمام عید کی نماز کے بعد خطبہ پڑھنا بھول جائے یا نہ پڑھے تو کیا عید کی نماز ہوجائے گی؟ اگر ہوجائے گی تو خطبہ چھوڑنے کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب:۔
عید کا خطبہ سنت ہے، اس لئے عید خلافِ سنت ہوئی۔(۱)
- (۱) فإنھا (أی الخطبۃ) سنۃ بعد الصلاۃ وتجوز الصلاۃ بدونھا وإن خطب قبل الصلاۃ جاز ویکرہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۵۰، الباب السابع عشر فی صلاۃ العیدین)۔ وفی المراقی (ص:۲۸۸) فتصح صلاۃ العیدین بدونھا أی الخطبۃ لٰـکن مع الْإشارۃ لترک السُّنَّۃ۔

