بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

عیدین‌کی‌نماز

نمازِ‌عید‌کی‌تکبیرات‌میں‌کوئی‌تکبیر‌بھول‌جائے‌تو‌نماز‌کا‌حکم

سوال:۔

اگر عید کے روز کی نماز میں چھ زائد تکبیروں میں سے ایک تکبیر بھول جائے اور پہلی رکعت میں بجائے تین تکبیروں کے دو تکبیریں کہہ دے تو کیا یہ نمازِ عید ہوجائے گی؟ تفصیل سے تحریر فرمائیں۔

جواب:۔

نمازِ عید کی چھ تکبیریں واجب ہیں، اگر وہ بھول جائیں تو سجدۂ سہو واجب ہوجاتا ہے۔(۱) فقہاء فرماتے ہیں کہ جمعہ اور عید میں جب مجمع زیادہ ہو اور سجدۂ سہو کرنے سے اِنتشار پیدا ہونے کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں سجدۂ سہو نہ کیا جائے۔(۲)

  1. (۱) ایضاً حاشیہ : ومنہا تکبیرات ۔۔۔الخ ملاحظہ ہو۔
  2. (۲) ایضاً حاشیہ : ان مشائخنا۔۔۔الخ اورحاشیہ: والمختار عند ۔۔۔۔الخ ملاحظہ ہو۔