عیدینکینماز
اگرعیدینمیںتکبیریںبھولجائیںتو؟
سوال:۔
عیدین کی نماز میں اگر اِمام نے چھ تکبیریں بھول کر اس سے زیادہ یا کم تکبیریں کہیں اور اس کا بعد میں احساس ہوا تو کیا نماز توڑ دینی چاہئے یا جاری رکھنی چاہئے؟
جواب:۔
نماز کے آخر میں سجدۂ سہو کرلیا جائے، بشرطیکہ پیچھے مقتدیوں کو معلوم ہوسکے کہ سجدۂ سہو ہو رہا ہے،(۱) اور اگر مجمع زیادہ ہونے کی وجہ سے گڑبڑ کا اندیشہ ہو تو سجدۂ سہو بھی چھوڑ دیا جائے۔(۲)
- (۱) ومنھا تکبیرات العیدین قال فی البدائع إذا ترکھا ۔۔۔ فإنہ یجب علیہ السجود ۔۔۔إلخ۔ (ایضًا ج:۱ ص: ۱۲۸)۔
- (۲) والمختار عند المتأخرین أن لَا یسجد للسھو فی الجمعۃ والعیدین لتوھم الزیادۃ من الجھال کذا فی السراج وغیرہ بحر ولیس المراد عدم جوازہ بل الأولٰی ترکہ کیلا یقع الناس فی فتنۃ أبو سعود عن العزمیۃ ومثلہ فی الْإیضاح لِابن کمال۔ (ردالمحتار ج:۲ ص:۱۵۷، باب الجمعۃ، مطلب فی شروط وجوب الجمعۃ)۔

