عیدینکینماز
عیدکینمازمیںاگراِمامسےغلطیہوجائےتوکیاکرے؟
سوال:۔
اگر عیدالفطر یا عیدالاضحی کی نماز پڑھاتے ہوئے اِمام سے کوئی غلطی ہوجائے تو نماز دوبارہ لوٹائی جائے گی یا سجدۂ سہو کیا جائے گا؟
جواب:۔
اگر غلطی ایسی ہو کہ جس سے نماز فاسد نہیں ہوتی تو نماز لوٹانے کی ضرورت نہیں، اور فقہاء نے لکھا ہے کہ عیدین میں اگر مجمع زیادہ ہو تو سجدۂ سہو نہ کیا جائے کہ اس سے نماز میں گڑبڑ ہوگی۔(۱)
- (۱) ان مشائخنا قالوا لَا سجد للسھو فی العیدین والجمعۃ لئلا یقع الناس فی فتنۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۸)۔

