عیدینکینماز
رمضانمیںایکملکسےدُوسرےملکجانےوالاعیدکبکرے؟
سوال:۔
بکر سعودیہ سے واپس پاکستان آیا، وہاں روزہ دو دن پہلے رکھا گیا تھا، اب جبکہ پاکستان میں اٹھائیس روزے ہوں گے اس کے تیس روزے ہوجائیں گے، اب وہ سعودیہ کے مطابق عید کرے گا یا کہ پاکستان کے مطابق؟ یہ بھی واضح کریں کہ بکر نے سعودیہ کے مطابق روزہ رکھا جس دن وہاں عید ہوگی اس دن وہ روزہ رکھ سکتا ہے یا کہ نہیں؟ دو روزے جو زیادہ ہوجائیں گے وہ کس حساب میں شمار ہوں گے؟
جواب:۔
عید تو وہ جس ملک (مثلاً پاکستان) میں موجود ہے، اسی کے مطابق کرے گا، مگر چونکہ اس کے روزے پورے ہوچکے ہیں، اس لئے یہاں آکر جو زائد روزے رکھے گا وہ نفلی شمار ہوں گے۔(۱)
- (۱) لو صام رائی ھلال رمضان وأکمل العدۃ لم یفطر إلّا مع الْإمام لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام صومکم یوم تصومون وفطرکم یوم تفطرون۔ رواہ الترمذی۔ قال فی البدائع المحققون قالوا لَا روایۃ فی وجوب الصوم علیہ وإنما الروایۃ أنہ یصوم وھو محمول علی الندب إحتیاطًا۔ (شامی ج:۲ ص:۳۸۴، کتاب الصوم، مبحث فی صوم یوم الشک)۔

