بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

عیدین‌کی‌نماز

نمازِ‌عید،‌عیدگاہ‌میں‌پڑھنا‌افضل‌ہے‌یا‌مسجد‌میں؟

سوال:۔

کیا عید کی نماز عیدگاہ میں پڑھنا افضل ہے یا مسجد میں؟ دُوسری بات یہ کہ اگر کسی شخص کے گھر کے قریب مسجد میں نمازِ عید ۲۰:۶ بجے ہے، اور عیدگاہ جو کہ زیادہ فاصلے پر ہے، وہاں بھی نماز اسی وقت ہے، تو اس شخص کے لئے کس جگہ نماز پڑھنا افضل ہے؟

جواب:۔

نمازِ عید، عیدگاہ میں پڑھی جاتی ہے، بغیر کسی خاص مجبوری کے مسجد میں نمازِ عید پڑھنا مکروہ ہے، آپ عیدگاہ میں جایا کریں چاہے کتنا ہی سفر ہو۔(۱)

  1. (۱) الخروج إلی الجبانۃ فی صلاۃ العید سنۃ وإن کان یسعھم المسجد الجامع علٰی ھٰذا عامۃ المشائخ وھو الصحیح۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۵۰، الباب السابع عشر فی صلاۃ العیدین)۔