بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

جمعہ‌اور‌نماز‌کے‌بعد‌اِجتماعی‌دُعا‌نہ‌کروانا‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

ہمارے محلے کی مسجد میں نماز کے بعد اِمام صاحب اِجتماعی دُعا نہیں کراتے، نہ ہی جمعہ کی نماز کے بعد ایسا کرتے ہیں، اس حوالے سے بتائیں کہ شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب:۔

جن مشائخ کو ہم نے دیکھا ہے، وہ فرض کے بعد مختصر سی دُعا کرتے تھے، اور حضرت مفتی محمد کفایت اللہ رحمہ اللہ نے اس پر ’’النفائس المرغوبہ‘‘ کے نام سے رسالہ بھی لکھا ہے، جو الگ بھی چھپا تھا، اور ان کی کتاب ’’کفایت المفتی‘‘ میں بھی شامل ہے، اس کتاب کی تیسری جلد کے صفحہ:۲۷۸ کو ملاحظہ فرمالیا جائے۔