بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

’’أَرْحَمُ‌أُمَّتِي‌بِأُمَّتِي‌أَبُو‌بَكْرٍ‘‘‌الخ‌والی‌حدیث‌ترمذی‌میں‌ہے

سوال:۔

اکثر خطیب حضرات خطبۂ جمعہ میں ایک حدیث شریف پڑھتے ہیں: ’’قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ، وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللّٰهِ عُمَرُ، وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ، وَأَقْضَاهُمْ عَلِيٌّ‘‘ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اسی حدیث میں اسی سند کے ساتھ ’’وَأَقْضَاهُمْ عَلِيٌّ‘‘ کے الفاظ آئے ہیں؟ اور کیا اس حدیث کو اسی طرح خطبۂ جمعہ میں پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:۔

یہ حدیث ترمذی میں ہے، اور اِمام ترمذی رحمہ اللہ نے اس کو ’’حسن صحیح‘‘ کہا ہے۔(۱)

  1. (۱) عن أنس رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: أرحم أُمّتی بأُمّتی أبوبکر، وأشدھم فی أمر اللہ عمر، وأصدقھم حیائً عثمان ۔۔۔ رواہ أحمد والترمذی، وقال: ھٰذا حدیث حسن صحیح۔ وروی عن معمر عن قتادۃ مرسلًا وفیہ: وأقضاھم علیّ۔ (مشکٰوۃ ص:۵۶۶، باب مناقب العشرۃ رضی اللہ عنھم، الفصل الثانی)۔