جمعہکینماز
جمعہکینمازمیںاگراِمامکاوضوٹوٹجائےتوکیاکرے؟
سوال:۔
اگر جمعہ کی نماز میں اِمام کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ کیا کرے؟ واضح رہے کہ کچھ سر پھرے جاہل نمازیوں سے اِمام کو پٹائی کا بھی خوف ہے؟
جواب:۔
کسی کو خلیفہ بناکر خود وضو کرکے جماعت میں شامل ہوجائے۔(۱)
- (۱) سبق الْإمام حدث سماوی غیر مانع للبناء ۔۔۔ ولو بعد التشھد ۔۔۔ استخلف ۔۔۔ ما لم یجاوز الصفوف لو فی الصحراء ۔۔۔ وما لم یخرج من المسجد ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۱ ص:۶۰۱، باب الْإستخلاف)۔

