جمعہکینماز
جمعہکےدنفجرکینمازمیںمخصوصسورتیںپڑھنا
سوال:۔
ہمارے اِمام صاحب ہر جمعہ کی فجر کی نماز باجماعت میں سجدۂ تلاوت پڑھتے ہیں، پہلی رکعت میں سجدہ کرتے ہیں اور ہر دو رکعت پڑھ کر سلام پھیرلیتے ہیں، یہ کہاں تک جائز ہے؟
جواب:۔
جمعہ کے دن پہلی رکعت میں سورۂ الم تنزیل اور دُوسری رکعت میں سورۂ دہر پڑھنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مبارک تھا، اس لئے یہ سنت ہے، تاہم کبھی کبھی دُوسری سورتیں بھی پڑھ لی جائیں۔(۱)
- (۱) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم انہ کان یقرأ فی الفجر یوم الجمعۃ بألم تنزیل وھل أتٰی۔ (مسلم ج:۱ ص:۲۸۸، کتاب الجمعۃ)۔

