جمعہکینماز
شہرسےدُورجانےوالےپرجمعہکینمازہے
سوال:۔
کوئی مسلمان نمازی جمعۃ المبارک کی نماز کی پروا نہ کرتے ہوئے کہیں چلا جائے جہاں نمازِ جمعہ نہ ہوتی ہو، یعنی شکار کھیلنے، اور اسے معلوم بھی ہو کہ آج یومِ جمعہ ہے اور نمازِ جمعہ پڑھنا ہے، پھر بھی وہ جمعہ کی نماز کے لئے نہ ٹھہرے یعنی قصداً قضا کرے۔
جواب:۔
جمعہ چھوڑ کر جانا تو بُری بات ہے، لیکن اگر کوئی شخص صبح کو شہر سے دُور باہر چلا گیا تو اس پر جمعہ فرض نہیں۔(۱)
- (۱) لَا تجب الجمعۃ علی المجانین ۔۔۔ والمسافرین والمرضٰی ۔۔۔إلخ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۵۸، طبع سعید)۔

