جمعہکینماز
کیاعورتیںگھرمیںجمعہباجماعتاداکریںیاظہرکینماز؟
سوال:۔
عورتیں اگر مسجد میں نمازِ باجماعت جمعہ ادا نہیں کرسکتیں تو پھر گھر پر آیا جمعہ کی نماز باجماعت ادا کریں گی یا ظہر کی نماز باجماعت پڑھنی ہے یا اکیلے؟
جواب:۔
تنہا عورتیں جمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکتی ہیں، ان کو اپنی ظہر کی نماز الگ الگ پڑھنی چاہئے۔(۱)
- (۱) واحترز بالرجال عن النساء والصبیان فإن الجمعۃ لَا تصح بھم وحدھم لعدم صلاحیتھم للإمامۃ فیھا بحال، بحر عن المحیط۔ (ردالمحتار ج:۲ ص:۱۵۱، باب الجمعۃ، مطلب فی قول الخطیب، أیضًا: بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۶۲)۔

