بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

عورتوں‌کی‌جمعہ‌اورعید‌کی‌نماز

سوال:۔

کیا عورتوں کو نمازِ جمعہ اور نمازِ عید نہیں پڑھنا چاہئے؟ میں اس طرح جمعہ پڑھتی ہوں: پہلے چار رکعت فرض قضا جو سب سے پہلے مجھ سے ہوئی ہے، (قضا نمازیں میں ہر نماز سے پہلے اَدا کرتی ہوں)، پھر چار سنت، چار فرض، دو رکعت نماز جمعہ، دو نفل، کیا یہ ٹھیک ہے؟

جواب:۔

عید اور جمعہ عورتوں کے ذمے نہیں،(۱) لیکن اگر وہ جمعہ وعید کی نماز میں شریک ہوجائیں تو ان کی عید اور جمعہ ادا ہوجائے گا۔(۲) جس طرح آپ جمعہ پڑھتی ہیں، یہ غلط ہے، جمعہ اور عید کی نماز تنہا نہیں ہوتی، آپ ظہر کی طرح جمعہ کے دن بھی نماز اَدا کریں۔(۳)

  1. (۱) ولَا تجب الجمعۃ علی المسافر ولَا إمرأۃ ۔۔۔ فإن حضروا فصلوا مع الناس أجزاھم عن فرض الوقت لأنھم تحملوہ فصاروا کالمسافر إذا صام۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۱۶۹، باب صلاۃ الجمعۃ، أیضًا: حلبی کبیر ص:۴۷۲، فصل فی صلاۃ الجمعۃ)۔
  2. (۲) أیضا۔
  3. (۳) واحترز بالرجال عن النساء والصبیان فإن الجمعۃ لَا تصح بھم وحدھم لعدم صلاحیتھم للإمامۃ فیھا بحال، بحر عن المحیط۔ (ردالمحتار ج:۲ ص:۱۵۱، باب الجمعۃ، مطلب فی قول الخطیب، أیضًا: بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۶۲)۔