جمعہکینماز
کیاعورتگھرپرجمعہکینمازپڑھسکتیہے؟
سوال:۔
اگر کوئی عورت اپنے گھر پر اکیلی رہتی ہو اور وہ جمعہ کی نماز بغیر اِمام، بغیر خطبہ، بغیر نمازی کے پڑھے تو کیا اس کی نماز ہوگئی؟
جواب:۔
جمعہ کی نماز کے لئے خطبہ اور جماعت شرط ہے،(۱) اور یہ دونوں چیزیں مردوں کے ساتھ مخصوص ہیں، اس لئے عورتیں مل کر بھی جمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکتیں، اور تنہا عورت تو بدرجہ اَوْلیٰ نہیں پڑھ سکتی۔(۲) اس خاتون کو چاہئے کہ اپنے گھر پر ظہر کی نماز پڑھا کریں، ورنہ ظہر کی نماز چھوڑنے کا وبال ان کی گردن پر رہے گا۔ بعض عورتوں کو بزرگی کا ہیضہ ہوجاتا ہے، اور اپنی بزرگی بگھارنے کے لئے اس قسم کی خلافِ شریعت باتیں کر بیٹھتی ہیں۔
- (۱) ولوجوبھا ۔۔۔ شرائط ۔۔۔ المصر والجماعۃ والخطبۃ ۔۔۔إلخ۔ (فتح القدیر ج:۱ ص:۴۰۸)۔
- (۲) واحترز بالرجال عن النساء والصبیان فإن الجمعۃ لَا تصح بھم وحدھم لعدم صلاحیتھم للإمامۃ فیھا بحال، بحر عن المحیط۔ (ردالمحتار ج:۲ ص:۱۵۱، باب الجمعۃ، مطلب فی قول الخطیب ۔۔۔إلخ، أیضًا: بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۶۲)۔

