جمعہکینماز
جمعہکےبعدسنتوںمیںوقفہہوناچاہئے
سوال:۔
جمعہ کی نماز کے بعد دُعا ختم ہوتے ہی فوراً اکثر لوگ مسجد میں سنتیں پڑھنا شروع کردیتے ہیں، اور جانے والوں کو ایک منٹ کا وقفہ بھی نہیں دیتے، اور اگر کوئی کتنا ہی بچ بچاکر باہر جانے کی کوشش کرے تو اس پر فقرے بازی کرتے ہیں۔
جواب:۔
جمعہ کی نماز کے بعد جانے والوں کو مہلت دینی چاہئے، کسی کو کوئی اہم ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لئے رُکنا ممکن نہیں ہوتا، اور کسی مسلمان پر فقرے بازی کرنا تو بہت بُری بات ہے، جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ ’’نیکی برباد گناہ لازم‘‘ کا مصداق ہیں۔(۱)
- (۱) عن عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ ۔۔۔إلخ۔ (مشکٰوۃ ص:۱۲، کتاب الْإیمان، الفصل الأوّل)۔

