جمعہکینماز
سنتقبلالجمعہکاثبوت
سوال:۔
اس وقت میں دَمام میں کام کرتا ہوں، اور جمعہ کی چار سنتیں جو پہلے پاکستان میں پڑھی جاتی ہیں، یہاں پر کہتے ہیں کہ پہلے نہیں پڑھی جاتیں، چونکہ زوال کا وقت ہوتا ہے، یہاں پوچھنے پر کوئی کہتا ہے کہ پڑھ لو کوئی حرج نہیں، کوئی بولتا ہے نہیں پڑھو، بہرحال کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا، اس لئے آپ اس کا حل لکھ کر بھیجیں کہ کیا کیا جائے؟
جواب:۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرامؓ سے سنت قبل الجمعہ کا پڑھنا ثابت ہے، اس کی تفصیل اعلاء السنن کی ساتویں جلد میں موجود ہے۔(۱)
- (۱) عن أبی عبدالرحمٰن السلمی قال: کان عبداللہ یأمرنا أن نصلی قبل الجمعۃ أربعًا وبعدھا أربعًا۔ (إعلاء السنن ج:۷ ص:۷)۔ نیز تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو: إعلاء السُّنن ج:۷ ص:۷ تا ۱۵، باب النوافل والسُّنن۔

