بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

جمعہ‌سے‌قبل‌چار‌رکعت‌پڑھنا‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

میں اور میرا دوست حرم شریف میں نمازِ جمعہ پڑھنے گئے، جب ہم پہنچے تو جماعت کھڑی تھی، چار رکعت سنت جو دو رکعت فرض جمعہ سے پہلے ادا ہوتے ہیں کے بارے میں میرے اور میرے دوست کے درمیان تکرار ہوگئی، میں کہتا ہوں کہ چار رکعت سنت پڑھی جائیں گی، میرا دوست کہتا ہے کہ نہیں پڑھی جائیں گی۔

جواب:۔

ظہر اور جمعہ سے پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ ہیں، اگر پہلے پڑھنے کا موقع نہ ملے تو بعد میں پڑھنا ضروری ہے۔(۱)

  1. (۱) بخلاف سنۃ الظھر وکذا الجمعۃ انہ یترکھا ویقتدی ثم یأتی بھا فی وقتہ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۵۸)۔