جمعہکینماز
نمازِجمعہکیسنتوںکینیتکسطرحکریں؟
سوال:۔
نمازِ جمعہ جو کہ نمازِ ظہر کے لئے قائم مقام ہے اس میں پہلی چار سنت کی نیت کس طرح پڑھی جائے گی؟ نیت میں وقت نام جمعہ کا لیا جائے گا کہ ظہر کا؟ اسی طرح جمعہ کے دو فرض کے بعد جو چار سنت، دو سنت اور دو نفل ہیں، ان کی نیت بھی پڑھتے وقت اس میں وقت کا نام جمعہ کا لینا ہوگا یا نہیں؟ اس کی بھی صحیح نیت کا طریقہ لکھیں۔
جواب:۔
جمعہ سے پہلے اور بعد کی سنتیں، سنتِ جمعہ ہی کہلاتی ہیں، سنتِ جمعہ ہی کی نیت کی جاتی ہے، ویسے سنت مطلق نماز کی نیت سے بھی ادا ہوجاتی ہے، اس میں وقت کا نام لینا بھی ضروری نہیں۔(۱)
- (۱) (وکفیٰ مطلق نیۃ الصلاۃ) وإن لم یقل ﷲ (لنفل وسُنّۃ) راتبۃٍ (وتراویح) علی المعتمد إذ تعینھا بوقوعھا وقت الشروع۔ وفی الشامیۃ: (قولہ وکفٰی إلخ) أی بأن یقصد الصلاۃ بلا قید نفل أو سُنَّۃ أو عدد (قولہ لنفل) ھٰذا بالْإتفاق (قولہ وسُنّۃ) ولو سُنّۃ فجر ۔۔۔ (قولہ علی المعتمد) أی من قولین مصححین۔ (ردالمحتار مع الدر المختار ج:۱ ص:۴۱۷، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، مطلب فی حضور القلب والخشوع، طبع ایچ ایم سعید کراچی)۔

