بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

نمازِ‌جمعہ‌دوبارہ‌پڑھنا

سوال:۔

ایک آدمی کئی مسجدوں میں ایک ہی دن جمعہ کی نماز (دو رکعت فرض نماز) بحالتِ مجبوری یا ثواب کی خاطر پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ یعنی زید مسجد طوبیٰ سے ۲ رکعت نماز فرض (جمعہ) کی پڑھ کر مسجدِ قبا میں پھر دو رکعت نماز فرض (جمعہ) پڑھے۔

جواب:۔

ایک نماز کو دوبارہ پڑھنا جائز نہیں، البتہ نفل کی نیت سے دُوسری جماعت میں شریک ہوسکتا ہے۔(۱)

  1. (۱) ویصلی المتنفل خلف المفترض، لأن الحاجۃ فی حقہ إلٰی أصل الصلٰوۃ وھو موجود فی حق الْإمام فیتحقق البناء۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۱۲۷، کتاب الصلاۃ، باب الْإمامۃ)۔