جمعہکینماز
خطبہاورنمازمیںلوگوںکیرعایترکھنیچاہئے
سوال:۔
جیسا کہ میں نے خود مشاہدہ کیا ہے کہ بعض علماء نمازوں میں اور خاص کر جمعہ کی نماز میں لمبی قراء ت پڑھتے ہیں، اور نماز کے بعد لمبی دُعائیں مانگتے ہیں، کیا یہ غلط طریقہ نہیں ہے؟ کیونکہ جماعت میں ایسے لوگ کھڑے ہوتے ہیں کہ جن میں سے کسی کو ضروری کام ہوتا ہے، یا کسی کا وضو تکلیف سے ہو، قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
جواب:۔
خطبہ اور نماز اتنی لمبی نہیں ہونی چاہئے کہ لوگ اُکتا جائیں،(۱) اور بعد کی دُعا میں لوگ مختار ہیں کہ اس میں شریک ہوں یا نہ ہوں، اس لئے اگر کسی کو کوئی ضرورت ہو تو جاسکتا ہے۔
- (۱) تخفیف الخطبتین بقدر سورۃ من طوال المفصل ویکرہ التطویل ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۴۷)۔

