بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

جمعہ‌کا‌خطبہ‌ایک‌نے‌پڑھا‌اور‌نماز‌دُوسرے‌نے‌پڑھائی

سوال:۔

پچھلے دنوں میں جمعہ پڑھنے گیا، جمعہ کا خطبہ اور جمعہ کی نماز الگ الگ مولوی صاحب نے پڑھائی، کیا اس طرح جمعہ پڑھانا جائز ہے؟ اسلام کی رُو سے اس کا جواب دیجئے۔

جواب:۔

بہتر یہ ہے کہ جو شخص خطبہ پڑھے نماز بھی وہی پڑھائے، تاہم اگر دُوسرے نے نماز پڑھادی تب بھی جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) ولَا ینبغی أن یصلی غیر الخطیب کذا فی الکافی، وإذا احدث الْإمام بعد الخطبۃ فاستخلف رجلا ان شھد الخلیفۃ الخطبۃ جاز وإلّا فلا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۴۷، کتاب الصلاۃ، الباب السادس عشر فی صلاۃ الجمعۃ)۔