بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

خطبے‌کے‌دوران‌آنحضرت‌صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلم‌کے‌اسم‌مبارک‌آنے‌پر‌دُرود‌بھیجیں‌یا‌خاموش‌رہیں؟

سوال:۔

نمازِ جمعہ کے خطبے میں مولوی صاحب جب دُرود شریف پڑھتے ہیں تو جس کے جواب میں اکثر نمازی بھی بلند آواز سے دُرود شریف پڑھنا شروع کردیتے ہیں، جبکہ خطبہ خاموشی سے سننا واجب ہے، خطبے کے دوران بلند آواز سے دُرود شریف پڑھا جاسکتا ہے کہ نہیں؟ جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک آئے دُرود شریف پڑھنا باعثِ ثواب وخیر وبرکت ہے۔

جواب:۔

خطبے کے دوران بولنے کی اجازت نہیں، اس لئے دُرود شریف بھی دِل میں پڑھنا چاہئے، زبان سے نہیں۔(۱)

  1. (۱) کذٰلک إذا ذکر النبی صلی اللہ علیہ وسلم لَا یجوز أن یصلوا علیہ بالجھر بل بالقلب۔ (ردالمحتار ج:۱ ص:۱۵۸)۔