جمعہکینماز
خطبہکےدورانگفتگواوراَذانکاجوابدینا
سوال:۔
شریعت میں خطبہ کے کیا اَحکام ہیں؟ اور خطبہ کی اَذان کا زبان سے جواب دینا جائز ہے؟ تفصیل سے جواب بتائیں۔
جواب:۔
خطبہ کے دوران گفتگو کرنا حتیٰ کہ ذکر و اذکار کرنا بھی ممنوع ہیں، خطبہ کی اَذان کا جواب بھی دِل میں دینا چاہئے زبان سے نہیں۔(۱)
- (۱) قال أبو جعفر: ومن دخل المسجد یوم الجمعۃ والْإمام یخطب جلس ولم یرکع، وذالک لقول اللہ تعالٰی: ﵟ وَإِذَا قُرِئَ ٱلۡقُرۡءَانُ فَٱسۡتَمِعُواْ لَهُۥ وَأَنصِتُواْ ﵞ، فروی أنھا نزلت فی شأن الخطبۃ، ومن جھۃ السُّنَّۃ ۔۔۔ قال (ابن عمر) سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقول: إذا دخل أحدکم المسجد والْإمام علی المنبر فلا صلاۃ لہ ولَا کلام حتّٰی یفرغ الْإمام۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۲ ص:۱۳۰، ۱۳۱، باب صلاۃ الجمعۃ)۔

