بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

خطبے‌میں‌خلفائے‌راشدینؓ‌کا‌ذِکر‌کرنا‌ضروری‌ہے

سوال:۔

بعض مساجد میں علماء (خطیب) نماز جمعہ میں جو خطبہ شریف دیتے ہیں، اس کے دوسرے حصے میں خلفائے راشدینؓ کے جو اسمائے مبارک ذکر کئے جاتے ہیں، ان کو ذکر نہیں کرتے۔

جواب:۔

خطبہ میں خلفائے راشدینؓ کا ذکرِ خیر مندوب ہے، مگر چونکہ یہ اہلِ سنت کا شعار ہے، اس لئے خلفائے راشدینؓ کے ذکرِ خیر کا ترک کرنا نہایت نامناسب ہے۔(۱)

  1. (۱) ویندب ذکر الخلفاء الراشدین ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۱۴۹، باب الجمعۃ، مطلب فی قول الخطیب ۔۔۔إلخ)۔