جمعہکینماز
خطبےسےپہلےاِمامکاسلامکہنا
سوال:۔
خطبہ سے پہلے اِمام کا برسرِ منبر سلام کہنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے یا بدعت ہے یا ائمہ اربعہ کے نزدیک جائز ہے؟
جواب:۔
درمختار میں ترکِ سلام کو سنن میں شمار کیا ہے، اور اِمام شافعیؒ کا قول ہے کہ جب منبر پر بیٹھے تو سلام کہے۔(۱)
- (۱) ومن السُّنّۃ ۔۔۔ ترک السلام من خروجہ إلٰی دخولہ فی الصلاۃ وقال الشافعی إذا استوی علی المنبر سلم ۔۔۔إلخ۔ (در مختار مع رد المحتار ج:۲ ص:۱۵۰، باب الجمعۃ)۔

