جمعہکینماز
خطبہجمعہکومسنونطریقےکےخلافپڑھنا
سوال:۔
جمعہ کا خطبہ صلوٰۃ وسلام کے بغیر ادا ہوجائے گا یا نہیں؟ جواز کی صورت میں ثواب میں فرق آجائے گا یا نہیں؟ مثلاً: صورت اس کی یہ ہو کہ پہلے خطبہ میں سورۂ الم تر کیف اور ثانی میں سورۂ قریش پڑھی جائے تو خطبہ جمعہ ادا ہوجائے گا یا نہیں؟
جواب:۔
خطبہ کا فرض تو ادا ہوجائے گا، لیکن سنت کے خلاف ہے، اور یہ ظاہر ہے کہ جب خطبہ خلافِ سنت ہوگا تو ثواب میں تو فرق آئے گا۔

