بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

خطبے‌کے‌درمیانی‌وقفے‌میں‌دُعا‌کرنا

سوال:۔

ہمارے محلے کے اِمام صاحب کا کہنا ہے کہ جمعے کے خطبے کے درمیانی وقفے میں دِل میں بغیر زبان ہلائے اور بغیر ہاتھ اُٹھائے دُعا مانگنا جائز ہے، جبکہ ایک نمازی کا کہنا ہے کہ یہ جائز نہیں، جبکہ علماء سے سنتے آئے ہیں کہ یہ وقت دُعا کی قبولیت کا وقت ہے۔

جواب:۔

جمعے کے خطبوں کے درمیانی وقفے میں بغیر ہاتھ اُٹھائے اور بغیر زبان ہلائے دِل میں دُعا مانگنا چاہئے، یہ قبولیت کا وقت تو ہے، لیکن زبان سے دُعا کرنے کی اِجازت نہیں۔(۱)

  1. (۱) وقال البقالی فی مختصرہ: وإذا شرع فی الدعاء لَا یجوز للقوم رفع الیدین ولَا تأمین باللسان جھرًا فإن فعلوا ذٰلک أثموا، وقیل أسائوا ولَا إثم علیھم، والصحیح ھو الأوّل وعلیہ الفتویٰ۔ (شامی ج:۲ ص:۱۵۸، باب الجمعۃ)۔