جمعہکینماز
خطبہجمعہکےدوراننمازپڑھناصحیحنہیں
سوال:۔
نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران کوئی بھی نماز پڑھنا دُرست نہیں، مگر ایک شخص کا کہنا ہے کہ خطبہ کے دوران جب اِمام بیٹھتا ہے تو اس وقت اگر کوئی شخص اِمام کے دوبارہ کھڑے ہونے سے پہلے نماز کی نیت کرلے تو کوئی حرج نہیں۔
جواب:۔
خطبہ کے دوران نماز پڑھنا صحیح نہیں، خطبہ شروع ہونے سے پہلے نیت باندھ لی ہو تو اس کو مختصر قراء ت کے ساتھ پورا کرلے، دونوں خطبوں کے دوران اِمام کے بیٹھنے کے وقت نیت باندھنا جائز نہیں، درمختار میں ہے:
’’إِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ فَلَا صَلَاةَ وَلَا كَلَامَ إِلٰى تَمَامِهَا، وَلَوْ خَرَجَ وَهُوَ فِي السُّنَّةِ أَوْ بَعْدَ قِيَامِهِ لِثَالِثَةِ النَّفْلِ يُتِمُّ فِي الْأَصَحِّ وَيُخَفِّفُ الْقِرَاءَةَ۔‘‘ (شامی طبع جدید ج:۲ ص:۱۵۸)

