بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

اگر‌خطبہ‌ظہر‌سے‌پہلے‌شروع‌ہو‌تو‌سنت‌کب‌پڑھے؟

سوال:۔

صلوٰۃ الجمعہ میں چار رکعت سنت اوّل خطبہ کے دوران پڑھ سکتے ہیں؟ چونکہ خطبہ عین اس وقت شروع ہوتا ہے جبکہ ظہر کا وقت داخل ہوتا ہے، بلکہ اکثر دو تین منٹ قبل ہی شروع ہوتا ہے، اور بعد میں کوئی وقت دیا نہیں جاتا۔

جواب:۔

اگر اَذان زوال کے بعد ہوتی ہو تو اَذان ہوتے ہی سنت شروع کرلیا کریں، خطبہ شروع ہوتے ہوتے پوری ہوجائیں گی، اور اگر وقت سے پہلے ہی اَذان اور خطبہ شروع ہوجاتا ہے تو سنتیں جمعہ کے بعد پڑھا کریں۔(۱)

  1. (۱) إذا خرج الْإمام فلا صلاۃ ولَا کلام إلٰی تمامھا ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۱۵۸)۔ أیضًا: قال أبو جعفر: ومن دخل المسجد یوم الجمعۃ والْإمام یخطب جلس ولم یرکع، وذالک لقول اللہ تعالٰی: وإذا قریٔ القراٰن فاستمعوا لہ وأنصتوا۔ فروی أنھا نزلت فی شأن الخطبۃ، ومن جھۃ السُّنّۃ ۔۔۔ قال (أی ابن عمر) سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقول: إذا دخل أحدکم المسجد والْإمام علی المنبر، فلا صلاۃ لہ ولَا کلام حتّٰی یفرغ الْإمام ۔۔۔إلخ۔ (شرخ مختصر الطحاوی، لأبی بکر الجصاص الرازی ج:۲ ص:۱۳۰، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجمعۃ، طبع دار البشائر الْإسلامیۃ، بیروت)۔