جمعہکینماز
جمعہکاخطبہعربیکےعلاوہکسیزبانمیںدینا
سوال:۔
ہمارے علاقے تربت میں بعض لوگ جمعہ کا خطبہ علاقائی زبان میں دیتے ہیں، اَذان کے بعد خطیب تقریر شروع کرتا ہے، دورانِ تقریر کچھ وقفے کے لئے بیٹھ جاتا ہے، پھر تقریر شروع کردیتا ہے، اور تقریر ختم ہوتے ہی نماز شروع ہوجاتی ہے، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
جواب:۔
خطبہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان میں ہونا چاہئے، اس لئے بلوجی زبان میں یا مقامی زبان میں جو پڑھتے ہیں، وہ صحیح نہیں۔(۱)
- (۱) فأنہ لَا شک فی أن الخطبۃ بغیر العربیۃ خلاف السُّنّۃ المتوارثۃ من النبی صلی اللہ علیہ وسلم والصحابۃ فیکون مکروھًا تحریمًا۔ (عمدۃ الرعایۃ ھامش شرح الوقایۃ للعلّامۃ عبدالحی اللکنوی ج:۱ ص:۲۰۰)۔

