بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

جمعہ‌کے‌خطبے‌کی‌شرعی‌حیثیت

سوال:۔

کیا جمعہ کا خطبہ پڑھنا فرض ہے؟ اور سننا واجب ہے؟ عیدین کا خطبہ پڑھنا سنت ہے اور سننا واجب ہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟

جواب:۔

جی ہاں! جمعہ کا خطبہ جمعہ کی شرطِ لازم ہے،(۱) اس کے بغیر جمعہ نہیں ہوتا۔ عید کا خطبہ سنت ہے،(۲) دونوں کا سننا واجب ہے۔(۳)

(۲) وکل ما حرم فی الصلاۃ حرم فیھا أی فی الخطبۃ خلاصۃ وغیرھا فیحرم أکل وشرب وکلام ۔۔۔ بہ یفتٰی وکذا یجب الْإستماع لسائر الخطب کخطبۃ نکاح وخطبۃ عید وختم علی المعتمد۔ (الدر المختار مع الرد المحتار ج:۲ ص:۱۵۹)۔

  1. (۱) وشرائط فی غیرہ المصر والجماعۃ والخطبۃ ۔۔۔إلخ۔ (فتح القدیر ج:۱ ص:۴۰۸)۔
  2. (۲) ویشترط للعید ما یشترط للجمعۃ إلّا الخطبۃ کذا فی الخلاصۃ فأنھا سنۃ بعد الصلٰوۃ وتجوز الصلاۃ بدونھا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۵۰، الباب الرابع عشر فی صلاۃ العیدین)۔