جمعہکینماز
خطباتِجمعہعربیمیںکیوںدئیےجاتےہیں؟
سوال:۔
جمعہ کے خطبات پرانے ہی کیوں سنائے جاتے ہیں؟ جبکہ عہدِ رسالت میں حالاتِ حاضرہ پر خطبات دئیے جاتے تھے، اُردو میں ترجمہ کیوں نہیں بتایا جاتا، تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ خطبہ میں کیا پڑھا گیا؟
جواب:۔
خطبہ میں ذکرِ الٰہی ہوتا ہے، اور وہ اسلام کی سرکاری زبان عربی ہی میں ضروری ہے،(۱) خطیب کے لئے کسی خاص خطبہ کی پابندی نہیں، عربی خطبہ سے پہلے حالاتِ حاضرہ پر تقریریں ہوتی رہتی ہیں۔
- (۱) فإنہ لَا شک فی أن الخطبۃ بغیر العربیۃ خلاف السُّنّۃ المتوارثۃ من النبی صلی اللہ علیہ وسلم والصحابۃ فیکون مکروھًا تحریمًا۔ (عمدۃ الرعایۃ ج:۱ ص:۲۰۰، تفصیل کے لئے دیکھئے: جواہر الفقہ ج:۱ ص:۳۵۲، تألیف: مفتیٔ اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ، طبع مکتبہ دارالعلوم کراچی)۔

