جمعہکینماز
خطبۂجمعہکےوقتدوزانوبیٹھنا
سوال:۔
جمعہ کے خطبے کے وقت کیا دوزانو ہوکر بیٹھنا اور ہاتھ باندھنا ضروری ہے؟
جواب:۔
خطبۂ جمعہ کے دوران کسی خاص ہیئت کے ساتھ بیٹھنا ضروری نہیں، نہ ہاتھ باندھنا ضروری ہے، جس طرح سہولت ہو بیٹھے،(۱) البتہ کوٹ مارکر بیٹھنا مکروہ ہے۔
- (۱) إذا شھد الرجل عند الخطبۃ إن شاء جلس محتبیًا أو متربعًا أو کما تیسر، لأنہ لیس بصلاۃ عملًا وحقیقۃً کذا فی المضمرات۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۴۸، الباب السادس عشر فی صلاۃ الجمعۃ)۔

