جمعہکینماز
کیاخطبہجمعہسنےبغیرنمازِجمعہہوجائےگی؟
سوال:۔
اِسلام میں ہے کہ جمعہ کی نماز خطبہ سنے بغیر ادھوری ہوجاتی ہے، آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ اگر کسی وجہ سے خطبے کی آواز ہم تک نہ پہنچے تو کیا اس صورت میں خطبہ سنے بغیر نماز ہوجائے گی؟
جواب:۔
جو شخص جمعہ کے خطبے میں شریک تھا، لیکن اِمام کی آواز اس تک نہیں پہنچ رہی تھی، اس کو پورا ثواب ملے گا، بشرطیکہ خطبے کے دوران خاموش رہے۔(۱)
- (۱) فی الدر المختار: بل یجب علیہ أن یستمع ویسکت بلا فرق بین قریب وبعید فی الأصح، محیط۔ (الدر المختار مع ردالمحتار ج:۱ ص:۱۵۹)۔

