جمعہکینماز
جمعہکوخطبہسےپہلےمسجدپہنچنےکاثواباورخطبہسےغیرحاضریسےمحرومی
سوال:۔
کیا جمعہ کا خطبہ سنے بغیر بھی نمازِ جمعہ ہوجاتی ہے؟
جواب:۔
جمعہ کے لئے خطبہ شروع ہونے سے پہلے آنا چاہئے، کیونکہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ جمعہ کی حاضری لکھنے کے لئے خاص فرشتے مقرّر ہوتے ہیں، جو شخص پہلی گھڑی میں آئے، اس کے لئے اُونٹ کی قربانی کا ثواب لکھا جاتا ہے، اور بعد میں آنے والوں کا ثواب گھٹتا رہتا ہے، یہاں تک کہ جب خطبہ شروع ہوتا ہے تو فرشتے اپنے صحیفے لپیٹ کر رکھ دیتے ہیں، اور خطبہ سننے میں مشغول ہوجاتے ہیں،(۱) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ خطبہ شروع ہونے کے بعد آتے ہیں، ان کی حاضری نہیں لگتی، لہٰذا جس شخص نے خطبہ نہیں سنا، اِمام کے ساتھ نماز تو اس کی بھی ہوجائے گی، مگر جمعہ کے دن کی حاضری لگوانے سے وہ محروم رہا۔
- (۱) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إذا کان یوم الجمعۃ وقفت الملائکۃ علٰی باب المسجد یکتبون الأوّل فالأوّل ومثل المھجر کمثل الذی یھدی بدنۃ ثم کالذی یھدی بقرۃ ثم کبشًا ثم دجاجۃ ثم بیضۃ، فإذا خرج الْإمام طووا صحفھم ویستمعون الذکر۔ متفق علیہ۔ (مشکٰوۃ ص:۱۲۲، باب التنظیف والتکبیر، الفصل الأوّل)۔

