بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

جمعہ‌کی‌نماز‌نہ‌ملے‌تو‌گھر‌میں‌پڑھنا‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

اگر کسی وجہ سے جمعہ کی نماز چھوٹ جائے تو کیا گھر میں پڑھی جاسکتی ہے؟

جواب:۔

اگر اپنے قریب کی مسجد میں جمعہ نہ ملے تو کوشش کی جائے کہ کسی دُوسری جگہ میں جمعہ مل جائے، اور اگر کہیں نہ ملے تو ظہر کی چار رکعت نماز پڑھے اور جمعہ میں سستی کرنے پر اِستغفار کرے، گھر میں اکیلے جمعہ نہیں ہوتا۔(۱)

  1. (۱) ولَا یتمکن من أداء الجمعۃ بنفسہ وإنما یتمکن من أداء الظھر ۔۔۔إلخ۔ (المبسوط لشمس الدین السرخسی ج:۲ ص:۲۲، طبع دار الفکر، بیروت)۔