جمعہکینماز
جمعہکےفرائضکیتشہدمیںملنےوالاجمعہپڑھےیاظہر؟
سوال:۔
نمازِ جمعہ کی دونوں رکعتوں کے مکمل ہونے کے بعد تشہد کی حالت میں اِمام کی اِقتدا ملے تو اِمام کے سلام پھیرنے کے بعد مقتدی بقیہ نماز، نمازِ جمعہ پڑھے یا نمازِ ظہر اَدا کرے؟
جواب:۔
سلام سے پہلے جو شخص جمعہ کی نماز میں شریک ہوگیا وہ جمعہ کی رکعتیں پوری کرے گا، ظہر کی نہیں۔(۱)
- (۱) والمسبوق من سبقہ الْإمام بھا أو ببعضھا وھو منفرد أی بکل الرکعات بأن اقتدیٰ بہ بعد رکوع الأخیرۃ، وقولہ أو ببعضھا أی بعض الرکعات۔ (شامی ج:۱ ص:۵۹۶)، ومن أدرکھا فی التشھد أو فی سجود السھو أتم جمعۃ عند الشیخین ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۴۹، الباب السادس عشر فی صلاۃ الجمعۃ)۔ نیز حاشیہ نمبر۱ دیکھئے۔

