بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

نمازِ‌جمعہ‌کی‌تشہد‌میں‌ملنے‌والا‌نمازِ‌جمعہ‌پڑھے‌یا‌نمازِ‌ظہر؟

سوال:۔

نمازِ جمعہ کی دونوں رکعتوں کے مکمل ہونے کے بعد تشہد کی حالت میں اِمام کی اِقتدا ملے تو اِمام کے سلام پھیر لینے کے بعد مقتدی بقیہ نماز، نمازِ جمعہ پڑھے یا نمازِ ظہر ادا کرے؟

جواب:۔

سلام سے پہلے جو شخص جمعہ کی نماز میں شریک ہوگیا وہ جمعہ کی رکعتیں پوری کرے گا، ظہر کی نہیں۔(۱)

  1. (۱) ومن أدرکھا فی التشھد أو فی سجود السھو أتم جمعۃ عند الشیخین رحمھما اللہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۴۹، الباب السادس عشر فی صلاۃ الجمعۃ)۔ أیضًا: ومن أدرک الْإمام فی یوم الجمعۃ فی التشھد أو فیما سواہ، صلّٰی ما أدرک معہ وقضٰی ما فاتہ فی قول أبی حنیفۃ وأبی یوسف ۔۔۔ الحجۃ للقول الأوّل قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم: ما أدرکتم فصلّوا وما فاتکم فاقضوا، ومعلوم أن المراد ما فاتکم من صلاۃ الْإمام ۔۔۔ ویدل علیہ أیضًا: إتفاق الجمیع أنہ لو أدرک معہ رکعۃ بنی علی الجمعۃ۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۲ ص:۱۱۸، ۱۱۹)۔