جمعہکینماز
رکعاتِجمعہکیتعدادوتفصیلاورنیت
سوال:۔
مسئلہ یہ ہے کہ جمعہ کی نماز میں کتنے فرض اور کتنی سنتیں ہوتی ہیں؟ اور ان کی نیت کس طرح کرتے ہیں، یعنی نماز کا وقت کون سا ہوتا ہے؟ اور جو رکعتیں جمعہ سے پہلے پڑھتے ہیں، ان کی نیت کس طرح کرتے ہیں؟
جواب:۔
نمازِ جمعہ کی رکعات کی تفصیل یہ ہے۔ ۱:چار سنتیں، ۲:دو فرض، ۳:چار سنتیں، ۴:دو سنت، ۵:دو نفل۔ پہلی اور بعد کی چار سنتیں مؤکدہ ہیں،(۱) اور دو غیرمؤکدہ، سنت اور نفل کے لئے مطلق نماز کی نیت کافی ہے۔(۲)
- (۱) گزشتہ حاشیہ : (والسُّنۃ قبل الجمعۃ۔۔۔الخ ملاحظہ فرمائیں۔
- (۲) ویکفیہ مطلق النیۃ للنفل والسنۃ والتراویح ھو الصحیح۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۶۵، الباب الثالث فی شروط الصلاۃ)۔

