جمعہکینماز
کیاجمعہکےوقتکارخانہبندکرنابھیضروریہے؟
سوال:۔
ہماری مٹھائی کی دُکان ہے، اس کے اُوپر کارخانہ ہے، جمعہ کی پہلی اَذان کے وقت ہم اپنی دُکان بند کردیتے ہیں، پھر نماز کے بعد کھول لیتے ہیں، کیا ہم پر جمعہ کی نماز کے دوران کارخانہ بھی بند کرنا لازم ہے؟ یا کاریگروں کو ان کے اِختیار پر چھوڑ دیں؟
جواب:۔
جمعہ کے دوران کسی قسم کا کاروبار بھی ممنوع ہے، حتیٰ کہ فیکٹری بھی چالو رکھنا جائز نہیں، واللہ اعلم!(۱)
- (۱) ویجب السعی وترک البیع بالأذان الأوّل۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۴۹، الباب السادس عشر فی صلاۃ الجمعۃ)۔ أیضًا: قال أبوبکر أحمد: وذالک لقول اللہ تعالٰی: یٰٓـأیھا الذین اٰمنوا إذا نودی للصلٰوۃ من یوم الجمعۃ فاسعوا إلٰی ذکر اللہ وذروا البیع، فانتظمت الآیۃ معانی منھا ۔۔۔ وترک الْإشتغال بالبیع والنھی عن البیع وإن کان مخصوصًا بالذکر فلیس المقصد فیہ البیع دون غیرہ من الأمور الشاغلۃ عن الجمعۃ، وإنما ذکر البیع لأن أکثر من کان یتخلف عنھا لأجل البیع۔ (شرخ مختصر الطحاوی للجصاص ج:۲ ص:۱۱۴، ۱۱۵، باب صلاۃ الجمعۃ، طبع دار السراج، بیروت)۔

