بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

قریب‌کی‌مسجد‌چھوڑ‌کر‌دُور‌کی‌مسجد‌میں‌نمازِ‌جمعہ‌ادا‌کرنا

سوال:۔

میں جمعے کی نماز اپنے گھر کے سامنے والی مسجد میں نہیں پڑھتا بلکہ کسی اور مسجد میں جاکر پڑھتا ہوں، کیا میری نمازِ جمعہ قبول ہوگی یا نہیں؟

جواب:۔

اپنی قریبی مسجد میں پڑھنا بہتر ہے، البتہ ضرورت یا بڑی مسجد ہونے کی وجہ سے دُوسری مسجد میں جمعہ ادا کیا جاسکتا ہے۔(۱)

  1. (۱) ومسجد حیہ أفضل من الجامع أی الذی جماعتہ أکثر من مسجد الحی وھٰذا أحد قولین حکاھما فی القنیۃ والثانی العکس وماھنا جزم بہ فی شرح المنیۃ۔ (شامی ج:۱ ص:۶۵۹، مطلب فی أفضل المساجد)۔