بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

مارکیٹ‌کے‌تہہ‌خانے‌میں‌نمازِ‌جمعہ

سوال:۔

تہہ خانے میں ایک مسجد ہے، جس میں تین وقت کی باجماعت نماز ہوتی ہے، اس کے اُوپر مارکیٹ ہے، اس سے اُوپر دُوسری منزل پر بھی مارکیٹ ہے، اور تیسری منزل پر کارپارکنگ ہے۔ جبکہ چوتھی منزل پر رہائشی فلیٹ ہیں، کیا اس مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرسکتے ہیں؟

جواب:۔

نمازِ جمعہ ادا ہوسکتی ہے،(۱) لیکن اس جگہ کو مسجد کا حکم دینا مشکل ہے۔(۱)

  1. (۱) والمسجد الجامع لیس بشرط ولھٰذا أجمعوا علٰی جوازھا بالمصلی فی فناء المصر۔ (حلبی کبیر ص:۵۵۱)۔
  2. (۲) وحاصلہ ان شرط کونہ مسجدًا أن یکون سفلہ وعلوہ مسجدًا لینقطع حق العبد عنہ۔ (رد المحتار ج:۴ ص:۳۵۸، کتاب الوقف، مطلب فی أحکام المسجد، طبع سعید)۔