بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

جنگل‌میں‌جمعہ‌کی‌نماز‌کسی‌کے‌نزدیک‌صحیح‌نہیں

سوال:۔

مولانا صاحب! ہم یہاں ابوظہبی شہر سے تقریباً تیس کلومیٹر دُور جنگل میں کام کرتے ہیں، یہاں اور بھی کافی کمپنیاں ہیں، لیکن یہاں پر نہ بازار ہے اورنہ مستقل کوئی آبادی ہے، تو کیا ایسی جگہ پر جمعہ کی نماز ہوتی ہے جہاں پر کوئی بازار یا شہر نہ ہوں؟ جیسا کہ آپ نے پہلے ایک دفعہ لکھا تھا کہ جہاں بازار نہیں ہوتا، وہاں جمعہ کی نماز نہیں ہوتی، جبکہ ہم یہاں پر باقاعدہ جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں، مولانا صاحب! قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیں کہ ہمارا جمعہ ہوتا ہے کہ نہیں؟

جواب:۔

جنگل میں کسی کے نزدیک جمعہ نہیں ہوتا،(۱) آپ جمعہ کے بجائے ظہر کی نماز پڑھا کریں۔

  1. (۱) لَا تؤدی الجمعۃ فی البراری لأن الجمعۃ من أعظم الشعائر فتختص بمکان إظھار الشعائر وھو المصر۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۵۹، وأما بیان شرائط الجمعۃ)۔