بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

ایسے‌گاؤں‌میں‌جمعہ‌اور‌عیدین‌کی‌نماز‌جس‌کی‌قریبی‌بستی‌میں‌جمعہ‌ہوتا‌ہو

سوال:۔

ہمارے گاؤں کے قریب ایک بازار ہے، جس میں جمعہ اور عیدین کی نمازیں ہوتی ہیں، ہمارے گاؤں اور اس بازار کی آبادی میں تقریباً ایک فرلانگ سے کم فاصلہ ہے، لیکن ہماری مسجد اور اس جامع مسجد کے درمیان تین کلومیٹر کا فاصلہ ہے، نام بھی الگ الگ ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ ہمارے گاؤں والوں پر جمعہ اور عیدین کی نمازیں فرض ہیں یا نہیں؟ اگر فرض ہیں تو جو قربانی عید کی نماز سے پہلے کرتے تھے وہ قربانی قبول ہوگی یا نہیں؟ اگر نہیں ہوتی تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

جواب:۔

جس بستی کے درمیان اور آپ کے گاؤں کے درمیان ایک فرلانگ کا فاصلہ ہے، وہ گویا ایک ہی بستی کے حکم میں ہے، اگر ان دونوں میں نمازِ جمعہ اور عیدین ہوسکتی ہے تو نمازِ جمعہ اور عیدین پڑھنا صحیح ہے۔(۱)

  1. (۱) دیکھئے: بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۶۰ بیان شرائط الجمعۃ، طبع سعید۔