جمعہکینماز
جسگاؤںمیںضروریاتِزندگیمیسرنہہوںوہاںتیسسالسےپڑھےگئےجمعہکاحکم
سوال:۔
جس گاؤں میں ضروریاتِ زندگی کی چیزیں میسر نہیں، وہاں جمعہ ہوتا ہو تو ان کا جمعہ ہوجائے گا؟ اگر نہیں تو پچھلے تیس سال سے ایسا چلا آرہا ہے، تو ان پچھلی نمازوں کا کیا ہوگا؟
جواب:۔
ایسے گاؤں میں جمعہ جائز نہیں، جتنے سالوں کے جمعے پڑھے گئے، ان کی ظہر کی نمازیں قضا کرنا لازم ہے۔(۱)
- (۱) وفی الجواھر لو صلّوا فی القریٰ لزمھم أداء الظھر۔ (شامی ج:۲ ص:۱۳۸، کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ)۔

