جمعہکینماز
سوگھروںپرمشتملگاؤںمیںنمازِجمعہ
سوال:۔
ہمارا گاؤں تقریباً سو گھروں پر مشتمل ہے، گرد ونواح میں بھی زیادہ تعداد میں بستیاں آباد ہیں۔ یہ گاؤں شہر سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اِبتداء سے اس بستی میں نمازِ جمعہ نہیں ہوتی، اس کے قریب ایک اور بستی ہے جس کی آبادی ہر لحاظ سے کم ہے، انہوں نے جمعہ کی نماز شروع کی ہوئی ہے، قرآن وحدیث کی رُو سے اس بستی میں نمازِ جمعہ ہوسکتی ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اگر آپ کا یہ گاؤں شہر کی حدود میں واقع ہے تو یہاں جمعہ ہوسکتا ہے، ورنہ نہیں۔ آپ نے جو تفصیلات اپنے گاؤں کی بیان کی ہیں، ان کے مطابق یہاں جمعہ نہیں ہوتا، اس کی بس ایک ہی صورت ہے کہ یہ شہر کی حدود کے اندر واقع ہو۔(۱)
- (۱) لَا یصح أداء الجمعۃ إلّا فی المصر وتوابعہ فلا تجب علٰی أھل القری التی لیست من توابع المصر ولَا یصح أداء الجمعۃ فیھا ۔۔۔ روی عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم أنہ قال: لَا جمعۃ ولَا تشریق إلّا بمصر جامع۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۵۹، وأما بیان شرائط الجمعۃ، طبع سعید)۔

