جمعہکینماز
پنجگانہنمازکااِنتظامنہہونےوالےدیہاتمیںنمازِجمعہ
سوال:۔
کنڈیارو شہر کے نزدیک ۳ یا ۴ کلومیٹر کے فاصلے پر کچھ دیہات ہیں، جن میں تقریباً ۳۰-۴۰ گھر مسلمانوں کے ہیں، ان دیہاتوں میں پنج گانہ نماز کا اِنتظام نہیں ہے، ۸-۱۰ سال سے یہاں جمعہ اور عید کی نمازیں پڑھائی جارہی ہیں، ایک مولوی صاحب کے کہنے پر کچھ گاؤں میں جمعہ بند ہوگیا ہے، کیا ان دیہاتوں میں جمعہ کی نماز ہوجائے گی؟
جواب:۔
اِمام ابوحنیفہؒ کے نزدیک جمعہ شہر یا قصبے میں ہوتا ہے، دیہات میں نہیں ہوتا،(۱) اس لئے ان جگہوں پر ظہر کی نماز پڑھی جائے، یہاں جمعہ پڑھنا جائز نہیں۔(۲)
- (۱) گذشتہ حاشیہ: أما المصر الجامع۔۔۔الخ ملاحظہ فرمائیں۔
- (۲) وفیما ذکرنا إشارۃ إلٰی أنہ لَا تجوز فی الصغیرۃ التی لیس فیھا قاض ومنبر وخطیب، کذا فی المضمرات۔ (ردالمحتار ج:۲ ص:۱۳۸، باب الجمعۃ)۔

